کراچی،شہر قائد میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 15 دسمبر 2015 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) شہر قائد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقہ عزیز آباد میں واقع تولیہ بنانے والی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ملازمین کو فوری طور پر فیکٹری کی عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔آگ بجھانے کے لیے گیارہ فائر بریگیڈ اور ایک سنارکل موجود ہے۔فائربریگیڈ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔موقع پر موجود فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔آگ لگنے کے فوری بعد تمام ملازمین کو فیکٹر ی سے نکا ل لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں