پاکستان پیٹرولیم نے صوبے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 دسمبر 2015 11:48

پاکستان پیٹرولیم نے صوبے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔15 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیٹرولیم نے صوبے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہو رہے ہیں وہی مقامی سطح پر بھی گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیٹرولیم نے بھی صوبہ سندھ میں میٹھیاری ڈسٹرکٹ میں گیس کیا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کنویں سے 65 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق گیس کے اس کنویں کی دریافت سے توانائی کے بحران پر قابو پانی میں کچھ مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں