لیاری کو پھر کھیلوں کا مرکز بنائیں گے : ڈی جی رینجرز

منگل 15 دسمبر 2015 13:23

لیاری کو پھر کھیلوں کا مرکز بنائیں گے : ڈی جی رینجرز

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ لیاری کو پھر سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے ۔ آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ پیپلز سٹیڈیم لیاری میں شروع ہوا جس کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی ان تھک محنت سے کراچی میں امن قائم ہوا ، لیاری کو بھی دوبارہ سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے ، لیاری کی پہچان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بلکہ کھیل ہے ، لیاری نے باکسنگ اور فٹ بال کے کئی نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں ۔ باکسنگ ٹورنامنٹ میں 17 ٹیموں کے 175 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، یہ ایونٹ 7 دن تک جاری رہے گا ، سابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان بھی 18 دسمبر کراچی آئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں