کراچی : ایم کیو ایم کی لندن اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ، وسیم اختر کو کراچی کا مئیر بنانے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 16:18

کراچی : ایم کیو ایم کی لندن اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ، وسیم اختر کو کراچی کا مئیر بنانے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : ایم کیو ایم کی لندن اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا . ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے رہنما وسیم اختر کو کراچی کا مئیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی مئیر بنائے جانے کا امکان ہے .

(جاری ہے)

جبکہ فاروق ستار اور نسرین جلیل کو ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایم کیو ایم کی جانب سے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے ناموں کا حتمی اور با ضابطہ اعلان کچھ دیر میں لال قلعہ گراؤنڈ میں کیا جائے گا. جس کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین کو لال قلعہ گراؤنڈ میں جمع ہونے کی ہدایت کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں