جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی

منگل 15 دسمبر 2015 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء)میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ منتظمین کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یاجائیگابلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآماد ہونے والے مرکزی جلوس کے منتظمین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سہولیات کی فراہمی اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے کوشاں ہے انہوں نے یقین دلا یا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محافل گاہوں ،جلوسوں کے روٹس سمیت تمام علاقوں میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں انشا اللہ 12ربیع الاول سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے اس موقع پر منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے شکایات پر موقع پر موجود افسران کو شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات دیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے جلوسوں کے روٹس سمیت علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی ہنگامی بنیادوں پر درست کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں