کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) :سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے چاردہشت گردوں میں شکار پور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے، مبینہ دہشت گرد کالعدم تنظیوں کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے تھے .

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو اینٹی ٹینک مائنز، 40 ڈیٹونیٹر اور دستی بم سمیت دیگر اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے .

سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ ملٹری پولیس پر حملے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد ملٹری پولیس پر حملہ کرنےوالے افراد کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا. گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک ملزم انور کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 25 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں