کراچی : آل کراچی تاجر اتحا د نے رینجرز اختیارات کے حق میں‌سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : آل کراچی تاجر اتحاد نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد نے 17 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے . 17 دسمبر کو تاجروں کی ریلی پاکستان چوک سے روانہ ہو گی . تاجران برادری نے بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامطالبہ کیا تھا . اور کہا تھا کہ اگر رینجرز کو بے اختیار کیا گیا تو بھتہ خور ایک مرتبہ پھر سے با اختیار ہو جائیں گے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں