عزیز آباد بھنگوریہ گو ٹھ میں تولیہ کی فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

منگل 15 دسمبر 2015 18:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد نمبر ایک بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔فائربریگیڈکے عملے نے 2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعدآگ پرقابوپالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح کراچی کے علاقے عزیزآباد نمبر ایک بھنگوریہ گوٹھ میں واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائربرگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق چار منزلہ عمارت کی تیسری منزل پرلگنے والی آگ کی وجہ تاحال نہیں معلوم ہوسکی۔تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کو دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں