کراچی، میلادالنبی ﷺ کے جلسے اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے،سید فرحان فضیلت شاہ

منگل 15 دسمبر 2015 18:53

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) علامہ سید فرحان فضیلت شاہ نے مطالبہ کیاہے کہ میلادالنبی ﷺ کے جلسے اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے، وہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میلادالنبی ﷺ کے پروگرامات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کارکنان اہلسنّت سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول میں عاشقان رسول ﷺ روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں میلاد مصطفےٰ ﷺ کے اجتماعات منعقدکررہے ہیں، بارہ ربیع الاول نزدیک ہے جس میں تمام علاقوں اور گلی محلوں سے میلاد کے جلوس نکلیں گے لیکن حکومت کی جانب سے ان کی سیکورٹی اور علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، کچروں کے ڈھیر اور ابلتے گٹر انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے،انتظامیہ فوری طورپر نوٹس لے اور شہر میں اپنے ذمے تمام کاموں کو فی الفور شروع کرائے۔

اس موقع پرسید معراج قادری، محمدرفیق قادری ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں