بلدیہ شرقی میں ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور بلدیاتی افسران کی شرکت
منگل 15 دسمبر 2015 19:16
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نادر خان کی زیر صدارت بلدیہ شرقی میں عید میلاد النبی کے موقع پرعاشقان رسول کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں ، افسران و عملہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بغیر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات تیز کردیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹینڈنگ انجینئر پریم چند کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کے علاوہ بلدیہ شرقی کے تمام محکموں کے سربراہان سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
میونسپل کمشنر نادر خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں اتحادو یکجہتی وہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جشن عید میلادالنبی منایا جائیگا۔(جاری ہے)
اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور علاقہ معزیزین سے انکے مسائل سنے گئے جس میں جلوس کے راستے میں دشواریوں کے حوالے سے شکایات سامنے آئیں جبکہ علماء کرام اور جلوس انتظامیہ کی طرف سے پہلوان گوٹھ ، لائینز ایریا، ریلوے سوسائٹی ، چاندنی چوک ، سندھی مسلم سوسائٹی اور فیضان مدینہ کے اطراف صفائی وستھرائی، سیوریج کے مسائل اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں بھی کہاگیا اس کے علاوہ ربیع الاول کے ماہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے بھی درخواست کی گئی۔
میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پرکہاکہ بلدیہ شرقی کی انتظامیہ نے عید میلادالنبی کے سلسلے میں بلدیہ شرقی میں انتظاما ت کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں بلدیہ شرقی میں صفائی و ستھرائی اور بالخصوص روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے عمل میں مصروف ہے جبکہ سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے میٹنگ کرکے انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ آپس میں مکمل کو آرڈینیشن اور تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ، ہمارے افسران و عملہ علاقے کے نمائندوں اور علماء کرام سے مکمل کو آرڈینیشن کرکے انتظامات یقینی بنائیں گے ۔ا س موقع پر علماء کرام نے کہا کہ جیسے پچھلے سال عید میلادالبنی کے موقع پر انتظامات کیئے گئے تھے ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح اس سال بھی اسی نوعیت کے انتظامات انجام دیئے جائیں گے ۔میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پر علماء کرام اور علاقہ معززین کو یقینی دہانی کرائی کہ پچھلے سال سے بہتر اس سال انتظامات کیئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار