ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہاردیدیا گیا

حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدددینے والے شخص کیلئے ایک کروڑروپے انعام کا اعلان

منگل 15 دسمبر 2015 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) پولیس نے ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدددینے والے شخص کیلئے ایک کروڑروپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہار دیدیاگیاہے ،گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اشتہار پر دہشت گردوں کے خاکے بھی جاری کیئے گیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں