انسداد پولیو مہم ۔ دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، کمشنر کراچی

حکومت کی کوششیں قابل قدر ہیں۔عالمی اداروں کے نمائندوں کی کمشنر کراچی سے ملاقات

منگل 15 دسمبر 2015 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ عالمی پارٹنرز عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور بل گیٹس کے تعاون سے محکمہ صحت ،انتظامیہ اور ،پولیس کراچی میں پولیو کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہو ۔

امید ہے کہ حکومتی اداروں اور عالمی اداروں کی مشتر کہ کوششوں سے یہ کو ششیں جلد بارآو ر ہوں گی۔ اور پاکستان سے ہمشیہ کے لئے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ وہ اپنے دفتر میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں کے تین رکنی وفد سے ملا قات کر رہے تھے۔وفد میں یونیسف ٹیم لیڈرعیدان اولیری Aidan O'Leary، ڈاکڑ جین مارکDr. Jean Marc اور ڈاکٹر عابد ی محمد Dr. Abidi Muhammad شامل تھے وزیر اعلی سندھ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے فوکل پرسن احمد علی شیخ بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ ان کی ان کوششوں میں وہ اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں گے۔اس موقع پر وفد نے کمشنر کراچی کو مہم کو موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت نے کمشنر کراچی کی سر براہی میں انسداد پولیو ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔تاکہ توجہ کے ساتھ انسداد پولیو کی کوششیں خصوصی توجہ کے ساتھ کی جا سکیں۔

ٹاسک فورس نے د و مرحلوں میں مہم شروع کی ہے۔ پہلے مرحلہ میں تین اضلاع میں چار روزہ مہم شروع گی گئی جو مکمل ہو چکی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں تین اضلاع میں مہم 13 دسمبر کو شر وع کی گئی تھی جو ا بھی جاری ہے 16 دسمبر کو مکمل ہو گی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی کے تمام چھ اضلاع میں 2.2ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بچہ پولیو پینے سے محروم نہ رہے۔

رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے مائکرو پلان بنایا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو ٹاسک فورس نے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم قائم کر دئے ہیں اس سے تمام اداروں کو آپس میں رابطہ اور تعاون سے کام کر نے کا موقع ملے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ ٹاسک فورس نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر سے باہر جانے والے اور شہر میں داخل ہونے والے مقامات پر مانٹرنگ کی جائے گی ۔چھ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاسک فورس میں موٹر وے پولیس کو بھی شامل کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں