ایم کیو ایم نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا وسیم اختر کو میئر جبکہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے لیے نامزد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 دسمبر 2015 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا وسیم اختر کو میئر جبکہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لال قلعہ گراوٴنڈ میں رابطہ کمیٹی ، نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ذمہ داروں کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنونیئر ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کی نامزدگی خفیہ رائے شماری کے بعد کی گئی ہے۔ ندیم نصرت نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کا سینیئر ڈپٹی کنونیئر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ منتخب اور نامزد ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر مکمل نظر رکھی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اگر بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے مطابق اختیارت نہیں دیئے تو عوام کے پاس دوبارہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں