قومی کر کٹرز کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو سلام

بدھ 16 دسمبر 2015 14:11

قومی کر کٹرز کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو سلام

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اسٹار کھلاڑی شاہدآفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) کے متاثرہ والدین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سابق کپتان اور عظیم باوٴلر وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ16 د سمبرہمیشہ آتا اور جاتا رہیگا لیکن اس دن کی بھیانک یاد ہمیشہ ہمیں جھنجھوڑتی رہے گی، ان تمام شہدا کیلئے دعا کرنا چاہیے"۔ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے پیغام میں کہا کہ"بچوں کی شہادت ہمارے دلوں میں تازہ ہے، اس وقعے نے پوری قوم کو یکجا کیا یہ عزم اور حوصلے کی حقیقی شکل ہے'۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اے پی ایس کے بچے شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہیں اور ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی۔بنگہ دیش پریمئر لیگ(بی پی ایل) کے فائنل کھیلنے والے احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'آج 16 دسمبر ہے میں اس وقت سوچ رہاہوں ان ماوٴں کے لیے جن کے لخت جگر گزشتہ سال 16 دسمبر کو اسکول گئے اور واپس نہیں آئے وہ چھوٹے بڑے سب پھول شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوگئے لیکن ہر پاکستانی کو سیکھا گئے کہ وطن پر قربان کیسے ہوجا تا ہے ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی میرا ان شہیدوں کو سلام اور ان کی ماوٴں کو سلام، تعلیم زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔

قومی ٹیم کے تجربہ کاربلے باز محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اے اپی ایس کے شہدا اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں