آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ، شفیع الیون ،ملیر ینگ بوائز اور شاہین افغان کی جیت

بدھ 16 دسمبر 2015 14:13

آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ، شفیع الیون ،ملیر ینگ بوائز اور شاہین افغان کی جیت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء)سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال گراؤنڈ میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شفیع الیون ملیر نے بدر میموریل کو 4-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔شفیع الیون کی جانب سے ثناء اللہ ،شہر یار،فقیر محمد اور جمیل نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ بدر میموریل کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے لسبیلہ اسپورٹس کو سخت جدوجہد کے بعد پنالٹی ککس مرحلے میں 2-0سے زیر کردیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا پنالٹی شوٹ پر ملیر ینگ بوائز کے ذوالفقار علی اور پرویز نے شاندار گول اسکور کئے ۔جبکہ لسبیلہ اسپورٹس کا کوئی بھی کھلاڑی پنالٹی ککس کا فائدہ نہ اُٹھا سکا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں شاہین افغان فٹ بال کلب نے کلاکوٹ اسٹار کو 2-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کے میر واعظ اور مرزا نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض حیدر علی ،یوسف بلوچ ،پرویز یوسف ،فیض HBL،غلام عباس ،اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں