دبئی شاپنگ فیسٹول، پاکستانی ویزا کارڈ مالکان کے لئے رعایت کا اعلان

بدھ 16 دسمبر 2015 15:38

دبئی شاپنگ فیسٹول، پاکستانی ویزا کارڈ مالکان کے لئے رعایت کا اعلان

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ادائیگیوں کی عالمی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اور دبئی شاپنگ فیسٹول (ڈی ایس ایف) برائے 2016 کی ادائیگی کی باقاعدہ شراکت دار کمپنی ویزا نے خریداری کے انمول موقع فراہم کرنے کے حوالے سے مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت دبئی کا دورہ کرنے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ویزا کارڈ مالکان فیسٹول میں الیکٹرانکس، سفری، تفریحی، پرتعیش اشیاء اور یہاں تک کے گاڑیوں کی خریداری پر 80 فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے۔

یہ مہم سال 2016 میں یکم جنوری سے لیکر یکم فروری تک جاری رہے گی جس میں روزانہ خریداری کے ایک بہترین موقع کے بارے میں (deal) اعلان کیا جائے گا۔ اس کے فروغ کیلئے اندراج کے بعد ویزا کارڈ مالکان دبئی میں رہتے ہوئے خریداری کے بہترین دستیاب مواقعوں سے متعلق روزانہ موبائل/ای میل الرٹس حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

خریداری کے یہ بہترین مواقع محدود تعداد میں دستیاب ہیں، اس لئے صارفین کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز پر ہر ممکن حد تک جلدی جواب دینا ہوگا تاکہ وہ دلچسپ اشیاء تقریبا نہ ہونے والی قیمتوں میں حاصل کرسکیں ۔

خریداری کے یہ بہترین مواقع پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر شرکاء کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اس مہم کو متعارف کرانے کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں ویزا کے مارکیٹنگ سربراہ کریم بیگ نے بتایا کہ تفریح، شاپنگ اور ناقابل یقین قیمت میں خریداری کرنے کے کے ایک اور تہوار کے ساتھ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول سے شراکت داری کے لئے لوٹ آیا ہے۔ 1996 سے شروع ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹول کے آغاز سے ہی ویزا اس کا آفیشل پیمنٹ پارٹنر رہا ہے۔

ہم اپنے کاروباری تعلقات جاری رکھنے پر خوش ہیں جو اب مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مستحکم برانڈ کا روپ دھار چکا ہے۔ دبئی شاپنگ فیسٹول میں شرکت کے لئے پاکستان سے دبئی آنے والے ویزا کارڈ مالکان کو انعام سے نوازنے کا یہ ایک پرجوش خیال ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارفین ہمیشہ بہترین خریداری کے مواقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اس ضمن میں ویزا اور دبئی شاپنگ فیسٹول نے شراکت داری کی ہے تاکہ جدید مصنوعات بشمول گاڑی، فیشن برانڈز، الیکٹرانک مصنوعات، ہوٹل میں قیام اور تفریح کے لئے بہترین سودے فراہم کئے جائیں۔

اس کا آئیڈیا یہ ہے کہ دبئی شاپنگ فیسٹول میں ہر ایک کے لئے خاص موقع ہو اور پاکستان سے آنے والے شرکاء کو انتہائی کم قیمت میں وہ کچھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس کی وہ خواہش کرتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول کے تصور کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ دبئی کو بین الاقوامی شاپنگ کے اعتبار سے اسے پسندیدہ مقام ٹہرایا جائے اور اس دلچسپ مہم کو عملی شکل دے کر دبئی شاپنگ فیسٹول کے ساتھ 21 سال کی شراکت داری کی خوشی منائی جائے۔

یہ مہم 21 سال یا اس سے زائد ویزا کارڈ مالکان کو ہدف بناتا ہے جن میں تمام پس منظر رکھنے والے افراد شامل ہیں اور وہ دبئی میں مصروف ترین شاپنگ کے موقع پر دلچسپ سودے تلاش کرتے ہیں۔ "ویزا قیمتی انعامات سے نوازنے کے ساتھ شاپنگ کرنے والوں کو الیکٹرانک ادائیگی کے تحفظ اور سہولت سے متعلق آگہی فراہم کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ انعامات کے ساتھ ساتھ دبئی میں الیکٹرانک ادائیگیوں کے ماحول میں اضافے کے لئے کاوشوں سے ہم آہنگی کے لئے ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول میں شاپنگ کرنے والوں کو تکنیکی جدتوں جیسے ویزا پیویو کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے دبئی میں دکاندار محفوظ ویزا کارڈ ریڈر سے انتہائی آسانی سے بغیر پوچھے ٹرانزایکشنز کی خصوصیت رکھتا ہے۔

ویزا بے ویو متحدہ عرب امارات میں ہمہ گیر اقسام کی بڑی دکانوں، بیوٹی و ذاتی نوعیت کے مختلف چھوٹے اسٹورز ، ریستوران، سنیماء، سپرمارکیٹوں سمیت بہت سارے مقامات پر قبول کئے جاتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں