کراچی، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان بنایا تھا وہی اس کے اساس کا دفاع کرے گی،نجیب اللہ خان نیازی

بدھ 16 دسمبر 2015 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر ومرکزی نائب صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و صدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اللہ خان نیازی نے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر کا سانحہ دو قومی نظریئے کو سمندر برد کرنے کی ناپاک سازش تھی جس میں انڈیا نے اکھنڈ ہندوستان بنانے کیلئے اپنوں کو ہی ساتھ ملا کر ایک مملکت کے دو ٹکڑے تو کئے لیکن ایک مسلم ملک سے دوسرا مسلم ملک وجود میں آگیا جن کا کلمہ ایک ، اللہ ایک ، قرآن ایک ، رسول ﷺ ہے ۔

دوقومی نظریئے کی اساس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ، آج بھارت میں جو کچھ مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ ہو رہا ہے اس نے بھی ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں جہاں مسلمان کے خلاف ظلم و زیادتی کی جاتی رہے گی دو قومی نظریہ بھرپور طاقت سے استعماری قوتوں کے سامنے آئے گا۔سترہ دسمبر بلا شبہ سانحہ ہے لیکن ظلم کے بطن سے ہی انقلاب ابھرتا ہے اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچاتا ہے۔

نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن کے صدرنجیب اللہ خان نیازی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں مکتی باہنی جیسے بھارتی نواز پیدا ہوچکے ہیں جو کبھی بانیان پاکستان پر اپنی رشوت چھپانے کیلئے الزام لگاتے ہیں تو کبھی بھارت جا کر اہم ایشو پر بات کرنے کے بجائے فوٹو سیشن کراکر کر واپس آجاتے ہیں اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے پاکستان بننے کو غلطی قرار دیتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہی اس کے اساس کا دفاع کرے گی ، مخالفین پاکستان کو نظریاتی و جنگی شکست سے دوچار کرے گی اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے گی۔ان شا ء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن اور عسکری قیادت ایک صفحے پر متحد ہیں اور اسی اتفاق کا نتیجہ ہے کہ صرف ایک سال میں سانحہہ اے اپی ایس کے بعد دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ، دیگر سیاسی جماعتیں فوٹو سیشن کراتی رہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا سے لیکر کراچی تک امن کی بنیاد رکھ دی جو روز بہ روز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ پاکستانی عوام پاک فوج ،بے گناہ انسانوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت اور شہدا ء پاکستان کی عظمت کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں