کراچی : سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 17:27

کراچی : سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد منظور

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد پیش کی جسے صوبائی اسمبلی میں اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا . قرارداد میں شرط عائد کی گئی کہ رینجرز حکومتٍ سندھ کی اجازت کے بغیر شک کی بنیاد پر کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کریں گے .

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک اور شرط بھی قرارداد میں عائد کی گئی ہے جس کے مطابق سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر رینجرز کسی سرکاری عمارت پر بھی چھاپہ نہیں مار سکتیں. قرارداد کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ جبکہ سرکاری عمارات پر چھاپوں کے لیے چیف سیکرٹری سندھ سے اجازت لینا ہو گی . قرارداد پیش کرتے ہوئے اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجاً قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں