پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا اور علامتی ہڑتال سانحہ آرمی پبلک کے شہید بچوں کے نام کردیاگیا
پاکستان جب سے بنا ہے سانحات کی زد میں ہے، سانحہ پشاور کی شہید بچوں نے اس قوم کو ایک دفعہ پھر متحد کر دیا ہے، کنونیئرجوائنٹ ایکشن کمیٹی شمیم اکمل کا دھرنے سے خطاب
بدھ 16 دسمبر 2015 18:39
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) )جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس میں آج بھی علامتی ہڑتال کی گئی ۔ شدائے پشاور کی یاد میں دھرنے کو مختصر کر دیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنویئیر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ پشاور میں شھید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم قربانیوں کو فراموش کرنے والی قوم ہیں، ہم نے قائداعظم کے پاکستان کو دولخت کر دیا مگر ہم اس سانحے کو بھی بھول گئے ، ہم نے اپنے شھدا کی قربانیوں کو یاد نہ رکھا۔
لیکن ان معصوم بچوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کر کے ہمیں متحد کر دیا ہے۔ سانحہ پشاور پر انسانیت شرمسار تھی ، ہر آنکھ اشکبار تھی آج بھی ہمارے دل اس سانحے پر غم زدہ ہیں۔ ان ماؤں کے کرب کا اندازہ کون لگا سکتا ہے جن کی نظریں آج بھی اپنے بچوں کی راہ تک رہی ہیں۔(جاری ہے)
آج ہم پی آئی اے کی بات نہیں کرتے آج کا سانحہ اتنا کرب ناک ہے کہ اس کے سامنے تمام سانحے ہیچ ہیں۔
ہمارے بچو ہم نے تمھیں فراموش نہیں کیا تم آج ہم میں موجود نہیں لیکن تم نے اس قوم کو متحد کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کو واضع پیغام دے دیا ہے کسی نے اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام لوگوں کو افواج پاکستان کو اور تمام لاء اینڈ انفورسمینٹ کے شھدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پی آئی اے منی پاکستان ہے، پی آئی اے نظریہ پاکستان کی اساس ہے اور پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرتی ہے۔ پی آئی اے اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ ہم آج کا دھرنا شھدائے پشاور کی وجہ سے مختصر کرتے ہیں۔ آخر میں شھدائے پشاور کے درجات کی بلندی کے لئے ، پاکستان اور پی آئی اے کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔ اس دھرنے میں جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین کیپٹن سہیل بلوچ، سیپ کے سابق صدر شوکت جمشید، ڈپٹی کنوینئیر ہدایت اﷲ خان، ڈپٹی کنوینئر صفدر انجم، سیپ کے صدر ذاکر فاروق، اسکائی ویز کے صدر علی لاشاری، یونائیڈ کے صدر شاہد قریشی، پالپا کے صدر عامر ہاشمی ،پروگریسو کے صدر ڈاکٹر عمران، اٹاپ کے صدرنجیب الرحمن ۔، پیاسی کے صدر عبید اﷲ، پکا کے صدر نصراﷲ خان، انصاف فرنٹ کے صدر صبور شاہ، آفیسر فورم محمد اشرف ، حکم داد، شیر امان ، ریحان بٹ شامل تھے۔ملازمین کی ایک بڑی تعداد اس دھرنے میں شریک تھی۔ کل دن 11بجے پی آئی اے ہیڈ آفس میں علامتی ہڑتال اور دھرنا دیا جائیگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت