نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، عامر معین پیرزادہ

بدھ 16 دسمبر 2015 22:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال کا تقاضا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور دہشت گردوں کی نرسریوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی ختم کر دیا جائے تو اس مسئلے پر موثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا سانحہ ہماری قومی تاریخ کا المناک باب ہے ۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کی ناقابل فراموش قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں