سندھ اسمبلی میں قرار داد منظوری کے بعد اپوزیشن کا واک آؤٹ

وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس تین منٹ میں نمٹا دیا گیا

بدھ 16 دسمبر 2015 22:51

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں بدھ کو رینجرز کی مشروط تعیناتی سے متعلق قرار داد کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان کے واک آؤٹ کے دوران وقفہ سوالا ت اور توجہ دلاؤ نوٹس کا وقفہ تین منٹ میں نمٹا دیا گیا کیونکہ کوئی ضمنی سوال کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی توجہ دلاؤ نوٹس والے ارکان ایوان میں موجود تھے ۔

واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان دوبارہ ایوان میں آئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا ۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران اسمبلی کی کارروائی بھی جاری رہی ۔ اسپیکر نے اعلان کیا کہ گورنرسندھ نے اسمبلی کے منظور کردہ 8 بلز کی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل 2015 ، سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرا ترمیمی بل 2015 ، سندھ زکواۃ اینڈ عشر ترمیمی بل 2015 ، بیرٹ ہوج سن انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی بل 2015 ، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ترمیمی بل 2015 ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج ترمیمی بل 2015 ، ملیر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی بل 2015 اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ ترمیمی بل 2015 شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے جنوری تا جون 2014 ، جولائی تا دسمبر 2014 ء کی مدت کے لیے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر عمل درآمد کی دو سالہ مانیٹرنگ پر رپورٹس اور مالی 2014-15 کے لیے اپریل تا جون 2015 کی مدت سے متعلق رواں اخراجات اور رواں ترقیاتی اخراجات کی سہ ماہی رپورٹ بھی پیش کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں