کراچی : ٹڈاپ کیس ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں ضمانت میں توثیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 10:47

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے . عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی توژیق کر دی . فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایک ہی الزام میں 23 چالان بدنیتی پر مبنی ہے . جبکہ اینٹی کرپشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 23 میں سے 9مقدمات میں ضمانت میں توثیق ہو گئی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 21 کیسز بنائے گئے ، لیکن الزام ایک ہی ہے.

انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف اور بھی کیسز پائپ لائن میں بنائے گئے ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فوجی آپریشن کے حق میں ہیں،پیپلزپارٹی کے ہی دور میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیس سے سابق وفاقی وزیر امین فہیم کا نام خارج کر دیا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں