محمد عامر نے جو کیا تھا اسے اس کی سزا مل چکی ‘ ہوسکتا ہے کچھ کرکٹرز کو ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی پر تحفظات ہوں لیکن مجھے محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں

سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شعیب ملک کا غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے جو کیا تھا اسے اس کی سزا مل چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہوسکتا ہے کچھ کرکٹرز کو ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی پر تحفظات ہوں لیکن مجھے محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد عامرنے جو غلط کام کیا تھا اسے اس کی سزا مل گئی۔ اگر حکام سمجھتے ہیں کہ محمد عامر اور سلمان بٹ سزا پوری کرنے کے بعد ٹیم میں آسکتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں بورڈ کے حکام کے فیصلے کا احترام کروں گا -

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں