کراچی : تاریں چھڑوانے کے لیے بہادر شخص ہائی ٹینشن تاروں پر چڑھ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : کراچی کے علاقہ بلال ٹاؤن میں ایک شخص جُڑی ہوئی تاریں چھڑوانے کے لئیے ہائی ٹیشن تاروں پر چڑھ گیا یہ منظر دیکھتے ہی وہاں سے گزر رہے لوگوں نے اس بہادر شخص کی ویڈیوز بنائیں جو بغیر کیس سہارے کے ہائی ٹینشن تاروں پر بلا خوف و خطر چڑھ گیا اور تاروں کو الگ کر دیا . نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بہادر شخص نے بتایا کہ کرین نے تاروں کو الگ کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا. جس پر میں نے یہ کام خود ہی کرنے کی ٹھانی. اور کھمبے پر چڑھ کر تاروں پر پہنچا اور انہیں الگ کر دیا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں