اسلام کی سربلندی اور آبیاری کی کوششیں اور کاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے،مفتی حمادمدنی

ماہ ربیع الاول میں سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات اور مساجد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقدکریں گے،اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی نے کہاہے کہ اسلام کی سربلندی اور آبیاری کے کوششیں اور کاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے، ماہ ربیع الاول میں سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات اور مساجد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقدکریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گلستان جوہر میں اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس سے مفتی فیضان شفیع، مولانا خالدمحمودملک، مفتی معاذمدنی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مفتی حماداﷲ مدنی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی فلاحی نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے، جس کے لئے قائدجمعیت مولاناسمیع الحق کی قیادت میں شب وروزکوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو عام کریں گے، جگہ جگہ کانفرنسز کاانعقاد کرکے عوام الناس میں دین کی سمجھ اور اسلامی اقدار وشعائر سے آگاہی دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں