آج کسی دُشمن کو یہ ہمت نہیں ہے وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،اسماعیل راہو

پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،محمداسلم ابڑو

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) حکومت کی کوششوں اور پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان سلامت اور محفوظ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے 44 بر س گزر جانے کے بعد آج پاکستان خطے کا ایک انتہائی مضبوط اور طاقتور ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور آج کسی دُشمن کو یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو نے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک ٰؓٓؓبیان میں کیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنڑول پر جنگ بندی کی خلاف وزری ،نہتے شہریوں پر فائرنگ ، پاکستان کو ڈرانے دھمکانے ااور ملک کے اندر شورش پیدا کرنے سمیت پاکستان کوڈرانے کے لیے متعدد اقدامات کیے لیکناُس کا اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہو چکا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر پاکستان کو ڈرایا نہیں جا سکتا اور دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو نے کہا کہ پاکستان کو مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے اس سفر میں ہمارے آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی سمیت بے شمار شہدا کا خون شامل ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے بڑی محنت سے آج ملک کو محفوظ بنانے سے متعلق اہداف پر پہنچے ہیں اور دہشت گرد پورے ملک میں پسپا ہو رہے ہیں اور نست و نابود ہونے کے قریب ہیں ۔اُسلم ابڑوکاکہناتھاکہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ کراچی آپریشن کسی خاص جماعت کے خلاف ہے ، اگر اعداد و شمارکا جائزہ لیا جائے تو اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کراچی آپریشن صرف اور صرف دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف ہے اور اس میں وفاقی حکومت مکمل غیر جانبداری سے کام لے رہی ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ دہشت گردی جو کہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اُس کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں