جامعہ کراچی ،بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات2015 ء کا امتحانی شیڈول جاری

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات2015 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق امتحانات21 دسمبر2015 ء سے شروع ہوں گے۔بی اے پرائیوٹ کے تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبا وطالبات جنہیں 18 دسمبر 2015 ء تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 19 اور20 دسمبر 2015 ء کو صبح 9:00 تا دوپہر ایک بجے تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید،دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر،اصل رجسٹریشن کارڈ اوراصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں