کراچی، بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور بی کام امپرومنٹ آف ڈویژن کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 دسمبر تک توسیع

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور بی کام امپرومنٹ آف ڈویژن کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 دسمبر2015 ء توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400/= روپے فیس کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں