مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کراچی کی تنظیم تحلیل ،25دسمبر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا،بیرسٹر راجہ خلیق الزماں

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سندھ کے صدر بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کی صدارت میں یوتھ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں شہداء 16دسمبر2014؁ء آرمی پبلک اسکول پشاور کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اجلاس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیتے ہوئے یوتھ ونگ کے کردار کو سراہا گیا اور ضلعی تنظیموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس کے دوران کراچی ڈویژن کی تنظیم کے مسلسل غیر فعال رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کی مکمل تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ ضلعی تنظیمیں اپنی جگہ فعال رہیں گی جبکہ 25دسمبر 2015؁ء کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے مانسہرہ کالونی ضلع ملیر میں منعقدہ جلسہ عام میں کراچی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا با ضابطہ اعلان کیا جائے گا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کوئی شخص یا گروہ یوتھ ونگ کے نام سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے فارم بیچنا یا شناختی کارڈ بنوانے یا پارٹی ممبر شپ کے لئے پیسے مانگنا شامل ہیں ان کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ایسے عناصر کی اطلاع یوتھ ونگ کے صوبائی دفتر پاکستان مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری سہیل اشرف چوہدری ،سنیئر نائب صدر غلام سرور تنیو ،نائب صدور شہباز شیخ ،لیاقت خان ،سمیع نیازی سمیت ضلعی صدور ،یوسف امین ،عبدالکریم ،مطلوب حسین ،جمشید ترین ،موسیٰ راجپر ،دانیال،کامران شاہ ،شفیع بھٹی ،نبیل ،محمد اسلم ،محمد رمضان ،محمد ریاض،فرمان علی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں