معروف اداکار کمال احمد رضوی 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے
صدر‘وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ ‘ اداکاروں و پروڈیوسرز سمیت دیگر کا رضوی کی وفات پر اظہار افسوس
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کے معروف اداکار کمال احمد رضوی 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے‘ ’’آپ کا مخلص،صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان ‘‘ میں یادگار کردار ادا کئے‘ڈرامہ سیریل ‘‘الف نون‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل کی‘تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک رہے ‘متعدد انگریزی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا‘بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی‘کچھ عرصہ سے علیل تھے‘دل کا دورہ وفات کی وجہ بنا‘صدر،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کا کمال احمد رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہورٹی وی ڈرامہ الف نون سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کر گئے۔(جاری ہے)
ان کی عمر 85سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کو سانس لینے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں اور وہ کلفٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ تاہم دل کا دورہ ان کی وفات کا باعث بنا۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بہار، بھارت کے ایک قصبے ‘‘گیا‘‘ میں پیداہوئے۔
1951 میں پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے۔ متعدد انگریزی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا۔ بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی۔1958 میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965 میں لاہورٹی وی کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔ الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا جو مختلف ادوار میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ الف نون کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک ہفتے تک انتظار کرتے تھے اور سب کام چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔ کمال احمد رضوی کے دیگر مشہور ٹی وی سیریز میں آپ کا مخلص،صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان کے نام سر فہرست ہیں۔ ان کی وفات پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہےکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری