علم کی شمع بجھانے کی سازش کرنیوالوں کی پاک دھرتی پر کوئی جگہ نہیں،بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ،کرپشن کراچی نہیں پورے ملک کیلئے زہر قاتل ہے، جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا

براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی تاجروں اور علما کرام سے گفتگو

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:57

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ علم کی شمع بجھانے کی سازش کرنیوالوں کاپاک دھرتی پر وجود بھی برداشت نہیں کرینگے ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں ،رینجرز اختیارات پر آدھا تیتراور آدھا بٹیر کا کھیل نہ کھیلا جائے ،بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ،کرپشن کراچی نہیں پورے ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،جرائم پیشہ کے خلاف آپریشن کو جاری اور یقینی بنانے کی بجائے رینجرز کے اختیارات محدود کرنا صوبے اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،اس کا فائدہ دہشتگرد ،جرائم پیشہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ،رینجرز کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث کراچی کی روشنیوں میں اضافہ اور جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے،تاجر برادری ،سول سوسائٹی رینجر ز کی کارکردگی سے نہ صرف خوش بلکہ معاشی پہیہ بھی تیز ہوگیا تھا ،دہشتگردی ،جرائم کے خاتمے کیلئے کڑوا گھونٹ پی کر ہی مستقل بنیادوں پر کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ،حکومت سندھ رینجرز اختیارات پر جانبدارنہ پالیسی کے بجائے عوامی پالیسی کو فروغ دے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر تاجروں اور علما کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا ،ٹکراؤکی سیاست کسی طوری بھی جمہوری فیصلہ نہیں ہے ،آئینی اداروں کا احترام کرنااخلاقی اور جمہوری روایات ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ کرپشن کے زریعے مظلوم غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑنا ہوگا ،بھتہ خور ،ٹارگٹ کلر ،لینڈمافیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے کسی بھی صف میں ہوں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے حکومت ،اپوزیشن یا سویلین کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں ہے ،قانون کو یکساں استعمال کرکے ہی امن قائم اور جرائم کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں