سندھ میں رینجرز کی تعیناتی سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی‘اختیارات میں کمی کا امکان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 دسمبر 2015 11:18

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی‘اختیارات میں کمی کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء) رینجرز سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار کرلی گئی ہے۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی مدت میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ حکومت کی سمری میں وفاقی حکومت کو رینجرز کی سندھ میں جولائی 2015ء سے تعیناتی کی توثیق سے آگاہ کیا جائے گا۔ رینجرز کا سندھ میں آرٹیکل147 کے تحت مشروط اختیارات کے ساتھ قیام ہوگا۔ انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت اختیارات اور قرارداد کی شرائط رینجرز پر لاگو ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ سے رینجرز کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں