کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر لندن سے کراچی پہنچ گئے، استقبال کرنے والوں اور منتخب کرنےو الوں کا نہایت مشکور ہوں۔ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 13:29
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رنما فاروق ستار بھی موجود تھے .کراچی پہنچنے پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور یوسیز کے نو منتخب چئیر مین اور وائس چئیر مین نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا. کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ میں پُر تپاک استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے منتخب ایم کیو ایم نے کیا ہے لیکن میں مئیر کراچی کے عوام کا ہوں ، ہم سب مل کر چلیں گے اور کراچی میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بلا امتیاز خدمت کریں گے ۔
وسیم اختر نے کہا کہ میں اپوزیشن کودعوت دوں گا کہ ہمارے ساتھ آئیں اور ہاتھ مضبوط کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کراچی کے مسائل کا حل کریں گے۔کراچی کو پُر امن اور مسائل سے عاری دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے اور ہم سب کراچی کو مل کر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہماری اصل طاقت اتحاد ہے ، ہم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا قیام جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں کے لیے آزمائش ہیں۔ با اختیار ادارے اور وسائل پاکستان کا مستقبل ہیں،یہی ہماری طاقت ہے۔ مقامی حکومت اور بلدیاتی ادارے ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اچھی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں میں منتخب رہنماﺅں کو اختیارات دیں تا کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری ظالمانہ بے دخلی برداشت نہیں کریںگے، متحدہ علماء محاذ
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
جسمانی اورذہنی طورپرمتاثرہ بچے نہایت توجہ کے طالب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کا نوید انور صدیقی سے اظہار افسوس
جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کو صدمہ، کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران کا اظہار تعزیت ..
جماعت اسلامی کی جانب سے پٴْرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت
لاپتہ افراد کی بازیابی،عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان ،وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
گواہوں کے پیش نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ..
جماعت اسلامی کے امیدوارمحمد اکبر کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور ایم کیو ایم کے ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں