دہشت گردی کیخلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا،غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں، رینجرزکراچی کے عوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہے گی

کورکمانڈرکراچی نوید مختار کارینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ ، رینجرز افسران سے خطاب

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) کورکمانڈرکراچی نوید مختار نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کورکمانڈرنے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اوراس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرزکا دہشت گردی کے خلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں تاہم رینجرزکراچی کیعوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں