کور کمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،افسران نے ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار شہر میں دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، غیر یقینی حالات سے جرائم کو تقویت ملتی ہے ،شہر میں امن وامان کی صورت میں بہتری رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے ،جمعہ کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے۔ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاک رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں