لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹرفرید یوسفانی ، وسیم اقبال ، شاہد عمر، عطا عباس زیدی سمیت 7 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 1200 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور 4 ارب سے زائد روپے کا قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں