رینجرز اختیارات،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو اداروں کے ساتھ ہوں گے،وسیم اختر
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کی جانب سے کراچی کے لیے نامزد میئر وسیم اختر نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کہا ہے کہ جمہوریت اور منتخب اداروں کی بقا کا سوال پیدا ہوا تو وہ جمہوری اداروں کا ساتھ دیں گے۔ایم کیوایم کے مطالبے پر شروع کیا گیا کراچی آپریشن، صرف کراچی تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے،رینجرز آپریشن پر ان کی جماعت کو تحفظات ہیں اور ارباب اختیار کو ان تحفظات اور شکایات سے آگاہ کیا جاچکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سے بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اختر نے رینجرز کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ماضی کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا،اپنی نئی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتاہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بلدیاتی اداروں تک اختیارات کی منتقلی نہ کی گئی تو ایم کیو ایم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔انھوں نے چیف جسٹس سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
'بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کی ہدایت پر کروائے گئے ہیں اور اسے ہی اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے۔'متحدہ کے رہنمانے کہا کہ ایم کیو ایم سب سے پہلے منتخب ایوانوں میں یہ بات اٹھائے گی کہ آئین کے تحت بلدیاتی اداروں تک اختیارات کی منتقلی ہونی چاہیے اور اس حوالے سے اگر ایوانوں میں ایم کیو ایم کی آواز نہ سنی گئی تو عدلیہ کا دروازہ کھٹکایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہاں سے بھی انصاف نہ ملا تو عوام کے پاس واپس جائیں گے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور بجٹ کے حصول کی لڑائی لڑنا ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی میں پانی اور صفائی کا مسائل بڑے اہم ہیں اور سب سے پہلے وہ ان پر توجہ دینا چاہیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت