کراچی، جذام ہسپتال میں قائم 12گھروں پر مشتمل رہائشی کالونی حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کراچی کے گنجان آباد علاقے منگھو پیر میں واقع منگھو پیر لیپروسی(جذام)اسپتال میں قائم 12گھروں پر مشتمل رہائشی کالونی حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ مکانوں کی چھتیں انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہیں کئی بار لوگ زخمی ہو چکے ہیں ان گھروں میں رہائش پذیر افراد کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے منگھو پیر میں واقع منگھو پیر لیپروسی(جذام)اسپتال میں قائم 12گھروں پر مشتمل رہائشی کالونی حکام کی عدم توجہ کے باعث خستہ حال ہو چکی ہے ۔مکانوں کی چھتیں انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہیں ،چھتیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چھتوں پر موجود پلسترکے گرنے سے کئی بار لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں جبکہ اسپتال کے اطراف میں جنگل ہے اور اسپتال کی چار دیوار ی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کہ وجہ سے آئے روز خطرناک سانپ اور نیولے گھروں میں گھس کررہائشی افراد کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پلستر گرنے اور سانپ کے ڈسنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ کالونی میں رہائش پریز گریڈ 1 سے 14 تک کے افراد گزشتہ کئی برس سے یہاں مقیم ہیں۔ اس اسٹاف کالونی کا سالانہ بنیادوں پر ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، جس کے باوجود مالی حالات سے تنگ اور غربت کے مارے ملازمین یہاں رہائش اختیار کرنے پر مجبورہیں۔ جس پر متعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے ہیں۔رہائشی کالونی میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔اس ضمن میں رہائشی افراد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں