زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے میں25کروڑ84لاکھ ڈالربڑھ گئے

سرکاری ذخائر میں27کروڑ80لاکھ کااضافہ،بینکوں کے ذخائرکم ہوئے،اسٹیٹ بینک

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 20ارب 70کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 25کروڑ 84لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 70کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 27کروڑ 80لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15ارب 71 کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 4اب 99کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں اضافہ اس ہفتے کے دوران طویل مدتی سنڈیکیٹڈ قرضوں کی مد میں موصول ہونے والے 30کروڑ ڈالر کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں