پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

جمعہ 18 دسمبر 2015 18:44

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ KAR-041) کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے مرکزی ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں تما م تحصیلوں ،یونٹوں اور ضلعوں ڈویژنوں کی موجودہ تمام باڈیاں جو کہ 31 دسمبر 2015 کو تحلیل ہونا تھی اب متفقہ فیصلے کے مطابق تمام تحصیلوں ،یونٹوں اور ضلعوں ڈویژنوں کی موجودہ تمام باڈیاں 30 جون 2016 کو تحلیل کردی جائینگی۔

مرکزی سیکرٹیری اطلاعات محمد شاہدصابری نے بتایا کہ مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ جن عہدیداروں نے ابھی تک ممبر شپ مکمل نہیں کی ہے ان عہدیداروں کو ایک موقع اور دیا جارہا وہ تما م ممبران 20 اپریل 2016 تک اپنی ممبر شپ مکمل کرکے تنظیمی کارٖڈ مرکزی سیکرٹیری جنرل سے حاصل کرلیں،سرکلر کے مطابق اس کے بعد مزید موقع نہیں دیا جائے گا20 اپریل 2016 کے بعد ممبر شپ فارم وصول نہیں کیا جائے گا اور 05 مئی2016 کو ووٹرلسٹ جاری کی جائیگی اور جن تعلقہ اور یونٹوں کی ممبر شپ نامکمل یا 60 فیصد سے کم ہوگی وہاں الیکشن نہیں کروائے جائینگے اور نہ ہی وہاں کوئی باڈی سابقہ طریقے سے سلیکٹ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

30 جون2016 کو تمام ذیلی تنظیمں تحلیل کرکے انتخابات کا شیڈول مرحلے وار جاری کیا جائے گا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام تحصیلوں اور یونٹوں میں انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی تاریخ کو منعقد کروائے جائینگے ،دوسرے مرحلے میں ضلعی باڈیاں منتخب کرنے کیلئے شیڈول جاری کیا جائیگا اور تیسرے مرحلے میں ڈویژنل عہدیدار منتخب کرنے کیلئے انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

سرکلر کے مطابق ضلعی عہدیداروں کو منتخب کرنے کیلئے تحصیلوں کے کامیاب تمام عہدیدار ووٹ کا حق استعمال کرینگے تحصیل ،ضلعی ہسپتال اور ٹیچنگ کے عہدیداروں کو تمام رجسٹرڈ ممبران ووٹ دینگے۔ غیر متعلقہ شخص یا ملازم کو جو ایسوسی ایشن کا ممبر نہیں ہوگا اسے ووٹ ڈالنے اور نہ ہی کسی عہدے کیلئے انتخابات میں لڑنے کا حق ہوگا۔مرکزی صدر نے بتایا کہ اس وقت سندھ بھر سے تقریبا دس ہزار سے زیادہ ممبران نے ممبر شپ حاصل کر لی ہے اور انہیں تنظیمی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں، مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے انتخابات تین مرحلے وار حصوں میں 90دن کے اندر انتخابات کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے ایسوسی ایشن کا تنظیمی کا رڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جن ممبران کے پاس تنظیم کا کارڈ نہیں ہوگا ا س ملازم کو نہ ووٹ کا حق دیا جائیگا اور نہ ہی اس کا نامزدگی فارم منظور کیا جائیگا۔ انتخابات پینل وائیزکروائے جائینگے آخر میں مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ فیصلوں کی روشنی میں 20 اپریل2016 تک اپنی اپنی ممبرشپ مکمل کرکے مرکزی سیکرٹیری جنرل سے اپنے ممبران کے تنظیمی کارڈ حاصل کرلیں۔اس کے بعد مزید موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں