آٹھ ربیع الاول چپ تعزیہ کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں ۔ آئی جی سندھ

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ چپ تعزیئے کے جلوسوں کی اجتماع گاہوں ، روٹس ، مجالس کے مقامات وغیرہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ/ اسکیننگ ایڈوانس میں کرتے ہوئے کلیئرنس سرٹیفیکیٹس کے عمل کو یقینی بنایا جائے جبکہ جلوسوں کی گذرگاہوں اور اجتماعات پر بم ڈسپوزل اسٹاف کی موجودگی کے ساتھ ساتھ باوردی اور سادہ لباس پولیس افسران اور جوانوں سمیت پولیس کے خصوصی تربیت یافتہ دستوں کو بھی علیحدہ سے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں صرف اور صرف خصوصی اجازت ناموں / پاسز / اسٹکرز کی حامل گاڑیوں کو ہی جلوسوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں ، مساجد سمیت دیگر حساس و اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، پبلک مقامات ، صنعتی و تجارتی علاقوں وغیرہ کے اطراف میں پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ سمیت دیگر اقدامات کو پروایکٹیو پولیسنگ کے تحت مذید ٹھوس اور موُ ثر بنایا جائے۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کی روانی کے ضمن میں ٹریفک زونز کے لحاظ سے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں