لنک روڈ بند ہونے کے باعث بھاری ٹریفک گوٹھوں کے تنگ راستوں سے قدیمی قبرستانوں میں چلنے لگی

متعدد تاریخی اور قدیمی قبریں مسمار ، بزرگوں اور آباؤ اجداد کی قبریں مسمار ہونے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) لنک روڈ بند ہونے کے باعث بھاری ٹریفک گوٹھوں کے تنگ راستوں سے قدیمی قبرستانوں میں چلنے لگی ، متعدد تاریخی اور قدیمی قبریں مسمار ، بزرگوں اور آباؤ اجداد کی قبریں مسمار ہونے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔ ٹریفک کی مضافاتی تنگ راستوں سے روانی بند نہ کی گئی تو نیشنل ہائی وے پر دہرنا دیں گے ، انتظامیہ کی بے حسی پر حیران ہیں : سماجی رہنما۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ لنک روڈ گذشتہ ایک ماہ سے بند ہونے کے باعث آئل ٹینکر ، ڈمپر سمیت بھاری ٹریفک ملیر کے گوٹھوں کے تنگ راستوں سے گذر رہی ہے جس کے باعث راستے مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں اور اب ٹریفک تاریخی اور قدیمی قبرستانوں میں داخل ہوکر متبادل راستا اختیار کر رہی ہے جس سے متعدد قبریں مسمار ہوگئی ہیں ،گذشہ روز سکھن ندی کے قریب قدیمی قبرستان میں ٹینکرز کے گذرنے کے باعث متعدد قبریں مسمار ہوگئیں جس کے خلاف علاقہ مکینوں میں شدید غم اور غصے کی لہر پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے ندی کنارے پہنچے جہاں دہرنا دیکر بیٹھ گئے ، مظاہرین نے انتظامیہ کو بے حس قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر سماجی رہنماؤں ساگر حسین خاصخیلی ، حبیب زیب خاصخیلی ، یامین خاصخیلی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ کمشنر کراچی لنک روڈ بند کرنے کے بعد بھول گئے ہیں کہ بھاری ٹریفک کو متبادل راستا دینا ہے یا لنک روڈ کی مرمت کرانی ہے ، اس بے حسی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بڑی تعداد میں بھاری ٹریفک گوٹھوں کے راستوں پر چل پڑی ہے ، سکھن ندی میں ٹرک گر ے ہوئے ہیں اور کئی مرتبہ علاقہ مکین حادثات کا شکار ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ تماشہ دیکھ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب بھاری ٹریفک راستے ٹوٹنے کے باعث متبادل کچے رستے کے ذریعے ہمارے بزرگوں اور آباؤ اجداد کی قبروں سے گذر رہی ہے جس سے متعدد قبریں مسمار ہوگئیں ہیں ، یہ بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر آبادیوں کے تنگ راستوں سے گذرنے والی ٹریفک کو بند نہ کیا گیا تو نیشنل ہائی وے بند کرکے دہرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں