بااختیارعورت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی، ڈاکٹرشیر شاہ سید

کانفر نس میں پاکستان کے علاوہ دنیاکے مختلف ممالک کے محققین پچاس (50) سے زائد تحقیقی مقالے پیش کریں گے، ڈاکٹرظفرعباسی

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) ایڈ وانس ایجو کشینل انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسر چ سنٹر ((AE IRC پہلی کانفرنس کے اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے بااختیار عورت کے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کل منعقدہوگی ، عورت عز ت انسان کے عنوان پرمنعقدہ اس کانفر نس میں پاکستان کے علاوہ ممالک ، انڈیا ، افغانستان ، متحدہ عرب امارات ، کینیڈا ، بیلجیم، آسٹر یلیاں ، برطانیہ کے ابھرتے ہوئے محققین کی طرف سے ڈپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرحکومت سند ھ ، پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ، تحریک نسواں ، آرٹس کونسل کراچی اور پاکستان نیشنل فورم فار وومین ہیلتھ کے تعاون سے پچاس (50) سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے اور ان تخلیقات کو ماہرین کے سامنے تجزیہ اور بحث مبا حثہ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئر مین ایڈوانس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر ((AE IRCاور پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شیرشاہ سید ،ڈاکٹر ظفر اقبال عباسی ودیگر نے کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر AEIRCکی طرف سے شائع کردہ دو تصانیف کا نفرنس کے شرکا ء میں تقسیم کی جائیں گی ، جس میں انٹر نیشنل جرنل آف وومن ایمپاورمنٹ اور اس موضوع پر وسیع تحقیقی مقالے جوکہ کانفرنس کے موضوع سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ ایک Abstract Book کانفرنس میں شریک مقالات پر مشتمل ہوگی ۔

چونکہAEIRCاس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سماجی ، ثقافتی اور صحت پر تحقیق آج سماج کی بہتری اور ترقی کی ضرورت بن چکی ہے۔ کانفرنس خواتین کے حقوق ، شخصیت کی پہچان ، سماجی تعلقات ، ہراسمنٹ ، تشدد ، تولیدی صحت اور اس کے حقوق خواتین کی قیادت اور اقدار ، فیمیل انٹرپر ینور شپ، نفسیاتی خوشحال ، جسمانی صحت کاراستہ متعین کرتی ہے۔اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان میں خواتین کو درپیش اہم مسائل کو مسلسل اجاگر کرنا اور ان کے حل کی نئی راہیں تلاش کرنا اور اس موضوع پر بین الاقوامی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین قیادت ،ان کا سیاسی عمل میں حصہ ، شخصیت سازی ، ذہنی خوشحا لی اور معاشی استحکام کے ساتھ گھر یلو تشدد اور لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملات پر گہری نظر رکھی جائے ۔

آج اس کانفرنس کا افتتاح عطیہ جنرل ہسپتال کے ملیر کیمپس میں ہوگا جس میں ڈاکٹر شاہین ظفر (SIRM) ڈاکٹر کوثر ایس خان (AKUH)مہناز رحمان (عورت فاؤ نڈیشن) امرین آصف قریشی (DIHE) خولہ ولایت (PWA) اور نگین رفعت (UAE) اظہار خیال کریں گی۔ کانفرنس کااگلااور آخری سیشن کراچی آرٹس کونسل میں اتوارکو ہوگا ۔ اس سیشن کی شروعات کا نفرنس چیر مین ڈاکٹر شیر شاہ سید اپنی Presentationسے کریں گے اور ماہرین کا پینل میڈیا کے کردار، فنون لطیفہ اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے مختلف طرز کے فورم قائم کرے گا جوکہ عوام کو باخبر کرنے اور خواتین کو ان کے حقوق کی پہچان اور شعور پیدا کرنے کے موضوع پر بحث کرے گا۔

ہلڈا سید (شرکت گاہ) وہنڈی ماری جنسن (بیلجیم) ڈاکٹر حبیبہ حسن (پناہ شیلٹر ہوم) اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں