ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کی ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی ۔ روٴف صدیقی پر ملزمان کو طبی سہولتیں دلوانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ان پر ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی تقریروں میں سہولت کار ہونے کا بھی الزام ہے۔ روٴف صدیقی پر مختلف تھانوں میں 24 مقدمات درج ہیں۔اس موقع پر روٴف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات کے باجود آج بھی ہم آپریشن کے حامی ہیں، کراچی آپریشن بلاتفریق سب کیلئے جاری رہنا چاہیے مجرم جہاں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں ان کی صف میں موجود لوگوں کو کچھ نہ کہا جائے،حکومت اگر رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی تو امن کی ضمانت دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں