نیشنل ایکشن پلان، 305مجرموں کو سزائے موت، 254مدارس بند کیے گئے
ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دسمبر 2015 تک 305افراد کو سزائے موت دی ہے۔پورے ملک میں 9خصوصی عدالتیں قائم کیں جن کو 73مقدمات بھیجے گئے۔ تمام عدالتوں کیلیے مجسٹریٹ نامزد کر دیے گئے ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق 254 مشکوک اور غیر رجسٹرڈ مدارس بندکیے گئے ہیں،بیرونی فنڈنگ والے مدارس کی بھی نشاندہی ہوئی۔
پاکستانی مدارس میں غیرملکی طلبہ پر پابندی عائد کی گئی۔ کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔9کروڑ83لاکھ غیر رجسٹر سمیں بلا ک کی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا کو بلا ک کرنے کیلیے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کی933یو آر ایل اور 10ویب سائٹ بند کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
نفرت انگیز تقریریں کرنے اور مواد تقسیم کرنے پر2333افراد کیخلاف کیس بنائے گئے اور2163کو گرفتار کیا گیا۔
لاوٴڈاسپیکر کے غلط استعمال پر 8925افراد کیخلاف کیس بنائے گئے،2163کوگرفتارکیاگیا ۔ دہشت گردوں کو فنڈ ٹرانسفر کی مد میں ایف ای آر اے یا حوالہ ہنڈی کے214کیسز بنائے گئے اور 322افراد کوگرفتارکیاگیا ۔35کروڑ 65ڈالرریکورکیے گئے۔ اینٹی منی لانڈرنگ میں 137لوگوں کو گرفتارکیا گیا ۔پنجاب میں1132خطرناک اور مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت کی گئی ہے 405کو شیڈول چار میں ڈالا گیا ہے ۔دہشت گردوں کے649 معاونت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوئی ہے۔کراچی آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ میں 53فیصد، قتل کی وارداتوں میں 50فیصد ، دہشت گردی میں 80فیصد ، راہزنی میں 30فیصد ، بھتہ خوری میں56فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 69179افراد کو گرفتارکیاگیا ہے ۔گرفتار شدہ دہشت گردوں کی تعداد890ہے ۔ مفرورووں کی تعداد 676ہے، گرفتار اغواکاروں کی تعداد124اور بھتہ خور545ہیں ۔ قتل کے واقعات میں ملوث 1834لوگ گرفتار ہیں ۔126730آپریشن کیے گئے ہیں ان میں92848افراد کو گرفتارکیاگیا ہے، 6442خفیہ آپریشن کیے گئے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار