کراچی: کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سو سے زائد نیٹو کنٹینرز بر آمد کر لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : کسٹم حکا م نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے نیٹو، ایساف اور امریکی فوج کے چار سو سے زائد کنٹینرز کی برآمد کیے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی کے مختلف علاقوں میں نجی ویئر ہاؤسز پر چھاپے مارے، کارروائی بھینس کالونی اور ماڑی پور سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی.

کسٹم حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 4 سو سے زائد نیٹو، ایساف اور امریکی فوج کے کنٹینرز برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کنٹینرز کھلنے پر معلوم ہوا کہ کنٹینرز میں محض اینٹیں اور پتھر ہیں، جبکہ دو کے علاوہ باقی تمام کنٹینرز سے سامان بھی غائب ہے. علاوہ ازیں بر آمد کیے گئے کنٹینرز سے ہیلی کاپٹر کے پرزے بھی برآمد ہوئے۔کسٹم حکام نے ان کارروائیوں سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے .

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں