جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام) اور ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی کے ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں اور وہ اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں۔

انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی داخلہ فیس 29 دسمبر 2015 ء تا یکم جنوری 2016 ء تک جمع کرادیں ۔جبکہ ماسٹرز پروگرام کے طلبہ 04 جنوری تا07 جنوری 2016 ء تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فیس صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں