رینجرز کے اختیارات بحال نہ کئے تو پورے ملک میں کنٹینرز کو کھڑا کردیں گے،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی سندھ حکومت کو دھمکی دے ڈالی کہا اگر رینجرز کے اختیارات بحال نہ ہوئے تو پورے ملک میں کنٹینرز کو کھڑا کرکے سپلائی بند کردیں گے،ہفتہ کو تاجر برادری کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بھی رینجرز کے اختیارات کی غیر مشروط بحالی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے،شرکانے جناح کالونی سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،ریلی کے شرکا نے نیٹی جیٹی کے پل پر علامتی دھرنا بھی دیا،آئل ٹینکرز کے ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شہوانی اور دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو پورے ملک کی سپلائی بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں