جماعت اسلامی کا سانگھڑ میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بڑھتی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ضلع سانگھڑ میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بڑہتی ہوئی کشیدگی والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکومت کسی ناخوش گوار واقے کے رونما ہونے کے پیش نظر کشیدگی کے خاتمے اورامن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانگھڑ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال سے گذشتہ تین روز سے شہر بند اورکاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور شہر عدم تحفظ اورخوف وحراس کا شکار ہیں۔اس صورتحال پر سندھ حکومت کا خاموش تماشائی کردار افسوس ناک ہے،صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت پرامن احتجاج پر تشدد،انتقامی کارویوں کی بجائے آئین وقانون کے مطابق متاثرین کو انصاف فراہم کرے،دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی چاہئے کہ وہ افہام وتفہیم کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزیدقیمتی جانوں کی حفاظت سمیت کسی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے کشیدگی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں