عاشقان رسول ﷺقیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے ،سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ،مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے ملک دشمن اور بیرونی فارمولے پر کام کررہے

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا لبیک یارسول اﷲ ریلی سے خطاب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:39

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے ،عاشقان رسول قیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے ،مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے ملک دشمن اور بیرونی فارمولے پر کام کررہے ،سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ،سے پاکستان عشقان رسول کا قلعہ ہے ،دہشتگرد اسلام اور ملک دشمن ہیں ان سے پوری طاقت سے نمٹنا ہوگا ،مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نورالقرآن کے زیر اہتمام لبیک یارسول اﷲ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علامہ محمد علی شاہ ،علامہ رضی حسینی نقشبندی ،محمد حسین لاکھانی ،ودیگر نے بھی خطاب کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں ملک میں روادری ،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے ،بارود کی بدبو کو دورود وسلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے ،عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ تھا کہ پاک فوج نے ملک کی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جس پر پوری قوم کو ناز ہے،قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات محدود کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،کراچی میں امن و امان اور جرائم میں 70فیصد کمی رینجرز کا بڑا کارنامہ ہے ،کراچی میں مستقل امن وامان کے قیام کیلئے رینجرز کو اختیارات دینا ہونگے ،انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کے غلاموں نے جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی ،محلوں ،شاہراہوں کو سبز پرچم سے سجادیا اور دوردو سلام سے منور کردیا ہے ،عیدمیلاد مصطفی امن عام کرنے جہالت ،اقرباء پروری کا خاتمہ مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے ،اس موقع پر علامہ محمد علی شاہ نے کہا کہ میلاد منانا اﷲ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل ہے ،سرکار دوعالم جشن میلاد منانا ایمان جزہے ،عشقان مصطفی مرحبا یامصطفی کی صداؤں میں سبز پرچم لہراتے ہوئے عقیدت ومحبت کے نذرانے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں